منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شادی کے 33سال بعد شبانہ اعظمی نے شوہر جاوید اختر بارے حیران کن انکشاف کر دیا

datetime 13  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی اور نامور شاعر جاوید اختر کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا بہترین جوڑا مانا جاتا ہے۔لیکن کتنے تعجب کی بات ہے کہ جاوید اختر نے آج تک اپنی اہلیہ شبانہ اعظمی سے کسی قسم کی رومانوی بات تک نہیں کی، یہ حیران کن انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ خود شبانہ اعظمی نے کیا ہے۔واضح رہے کہ جاوید اختر اپنے کیریئر میں کئی رومانوی گانے اور شعر تحریر کرچکے

ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شبانہ اعظمی کا اپنے اور جاوید اختر کے رشتے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘بہت ساری لڑکیاں میرے پاس آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میں بہت خوش نصیب ہوں جو میری جاوید اختر سے شادی ہوئی، وہ کتنے رومانوی گانے اور شاعری لکھتے ہیں، تاہم جاوید اختر بالکل رومانٹک نہیں، انہوں نے مجھ سے کبھی کوئی رومانوی بات نہیں کی۔خیال رہے کہ جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کو شادی کے بندھن میں بندھے تقریباً 3 دہائیاں گزر چکی ہیں۔شبانہ اعظمی نے مزید کہا کہ ‘جب میں ان سے شکایت کرتی ہوں کہ ہمارے رشتے میں بالکل رومانس نہیں، تو وہ کہتے ہیں اگر تم کسی سرکس میں کرتب دکھانے والی فنکار ہوتی تو کیا اپنے گھر میں بھی کرتب کررہی ہوتی؟انہوں نے مزید کہا کہ وہ آج بھی مجھے بے حد ہنساتے ہیں، وہ کافی مزاحیہ ہیں، ہم دونوں ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں، جاوید عموماً کہتے ہیں کہ میں ان کی بہت اچھی دوست ہوں اور شادی بھی ہماری دوستی کو ختم نہیں کرسکی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…