منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’میکال ذوالفقار کی 6سالہ ازدواجی زندگی کا اختتام‘‘

datetime 31  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کے شوبز فنکاروں میں طلاق کا رجحان بڑھنے لگا ہے اور حال ہی میں ملک کے معروف ماڈل اور اداکار میکال ذوالفقار نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے یہ اعلان ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا

جس میں انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور سارہ بھٹی کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ میری 6 سالہ شادی اختتام پزیر ہوگئی ہے۔انھوں نے کہا کہ طویل مدت دور رہنے اور کوششوں کے باوجود ہمارے درمیان معاملات حل نہیں ہوسکے۔خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں ایسی خبریں بھی سامنے آئیں تھی کہ پاکستانی اداکارہ اور ہدایت کارہ نور بخاری نے اپنے شوہر ولی حامد سے خلع لینے کے لیے درخواست دائر کردی، جس کے بعد ان کی چوتھی شادی بھی اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ولی حامد اور نور بخاری 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ولی حامد معروف کلاسیکی گلوکار حامد علی خان کے بیٹے ہیں، جو خود بھی گلوکاری کرتے ہیں، جنہوں نے نور بخاری کی ہدایات میں بننے والی پہلی فلم ‘عشق پوزیٹو’ کا گانا گایا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل نور 3 شادیاں کرچکی ہیں، ان کے پہلے شوہر وکرم دبئی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین تھے، جن سے ان کی شادی 2008 میں ہوئی، تاہم 2010 میں انہوں نے اس رشتے کو ختم کردیا، اسی سال وہ ہدایت کار فاروق مینگل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، تاہم ان کی شادی صرف 4 ماہ برقرار رہنے کے بعد ختم ہوگئی۔2012 میں اداکارہ نے عون چوہدری سے شادی کی، لیکن کچھ ماہ بعد نور کی ان سے بھی علیحدگی ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…