پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

رنبیر کپور کو 7 دن جیل کی ہوا کھانا پڑے گی، وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 8  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پھوپال(این این آئی) بالی ووڈ کے ہیرو رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے 7 روز جیل میں گزاریں گے۔بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور سنجے دت کی  زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردارادا کررہے ہیں اور فلم کی شوٹنگ کے لیے بھارتی شہر بھوپال پہنچے ہیں جہاں وہ 7 روز جیل میں گزاریں گے۔

فلم میں سنجے دت کے جیل میں قید کے ایام کو بھی فلمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لیے بھوپال کی پرانی جیل کا انتخاب کیا گیا ہے ، جیل کے مرکزی دروازے پر فلم کا سیٹ لگا کر اسے ممبئی کی ’’آرتھر روڈ جیل‘‘ اور پونے کی ’’یارواڈا‘‘ جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب رنبیر کپور بھی سنجے دت کے جیل جانے والے ایام کے روپ میں خود کو ڈھال چکے ہیں اور وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ اپنے بال بھی بڑھانے میں مصروف ہیں جب کہ بھوپال میں ہونے والی شوٹنگ میں انوشکا شرما اور پاریش راول بھی  حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ معروف ہدایتکار راج کمار ہیرانی اپنے قریبی دوست سنجے دت کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…