اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

’’اگر آپ بھی انوشکا شرما کے فین ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے ہی ہے ‘‘ بالی ووڈ اداکارہ نے اپنا واٹس ایپ نمبر جاری کردیا ۔۔ آپ بھی رابطہ کر سکتے ہیں 

datetime 25  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنا واٹس ایپ نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔بالی ووڈ میں فلموں کی تشہیر کے لیے مختلف طریقے آزمائے جاتے ہیں جس سے ان کے بزنس پر اچھا خاصا فرق پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ تشہیر کے لیے صف اول کے اداکار بھی کچھ نہ کچھ نیا کرتے ہیں اوراب انوشکا شرما نے ایک حیرت انگیزتشہیری مہم متعارف کرادی ہے۔

اداکارہ انوشکا شرما نے اپنا واٹس ایپ نمبرسوشل میڈیا پر شیئرکردیا ہے جس کے بعد ان کا نمبر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جب کہ ان کے نمبر پر مداحوں کے فون اور پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے۔انوشکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا واٹس ایپ نمبر اپنی نئی آنے والی فلم ’’پھلوری‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں جاری کیا ہے جس سے اب وہ فلم کی تشہیر کے ساتھ اپنے مداحوں سے بھی ویڈیو کالنگ کے ذریعے رابطے میں رہیں گی۔واضح رہے کہ فلم ’’پھلوری‘‘انوشکا شرما کے ذاتی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی دوسری فلم ہے جسے 24 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ انوشکا شرما کی اس نئی فلم میں ان کا نیا گانا بھی بے حد مقبول ہو رہا ہے جس کے بول کچھ یوں ہیں، دم دم اٹھی ہے دعا دل سے ،سو پھول لگا تیرے نام کے ۔ ’’‎

As



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…