پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

لنڈسے لوہان کی قبول اسلام کے بار ےمیں خبریں ،معروف فنکار ہ نے حقیقت بتادی

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(نیوزڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ لنڈ سے لوہان نے کہا ہے کہ وہ قرآن پاک کا مطالعہ کررہی ہیں۔ قرآن پاک پڑھتے ہوئے ان کو تسکین حاصل ہوتی ہے تاہم انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا۔

کویت میں ایک ٹاک شو میں شریک لنڈ سے لوہان نے ٹاک شو میں برملا کہا کہ انھوں نےاسلام قبول نہیں کیا لیکن وہ قرآن پاک کا مطالعہ کررہی ہیں جس کی وجہ سےاسےتسکین اور تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری ہر گز یہ نیت نہ تھی کہ میں کسی ایسی مذہبی کتاب کو پڑھوں جو مجھے مذہب تبدیل کرنے کا کہے لیکن امریکیوں کو یہ پسند نہیں آیا اور وہ مجھے برا بھلا کہنے لگ گئے۔30 سالہ لنڈ سے لوہان نے کہا کہ انہوں نے قرآن پاک کے 15 صفحے انگریزی ترجمے والے پڑھے ہیں اور اکثر کوشش کرتی ہے کہ ان کو عربی میں بھی پڑھ سکے اور بعض دفعہ اپنے موبائل فون پر ایک ایپ کے ذریعے اس کی تلاوت سنتی ہوں ۔پروگرام کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ جب آپ تلاوت سنتی ہیں تو آپ کو کچھ خاص محسوس ہوتا ہے تو لنڈ سے لوہان نے کہا جی ہاں سکون ملتا ہے۔لنڈ سے لوہان کو حال ہی میں استنبول میں حجاب پہنے بھی دیکھا گیا، جس کےبارےمیں سوال پراداکارہ نے کہا کہ وہ اسلامی طرز زندگی کا تجربہ کرتے ہوئے روزہ تک رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کویت میں اپنے ایک دوست کے ساتھ انہوں نے تین روزے رکھے ہیں اوران کے لیے یہ تجربہ خاصاخوشگواررہاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…