واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد شاندار تفریحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بالی وڈ کے گانوں نے بھی خوب دھوم مچائی ،تقریب میں سلمان خان کا مشہور گانا ’’جمعے کی رات‘‘ بھی چلایا گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد شاندار تفریحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بالی وڈ کے گانوں نے بھی خوب دھوم مچائی ۔تقریب میں سلمان خان کا مشہور گانا ‘جمعے کی رات’ بھی چلایا گیا دلچسپ بات یہ ہے کہ اس روز بھی جمعہ ہی تھا
۔2015 میں امریکہ میں ہونے والے عالمی ہپ ہاپ رقص مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے انڈین گروپ کے سربراہ سریش مکند نے صدر ٹرمپ کی استقبالیہ تقریب کے لیے بالی وڈ ڈانس نمبر تیار کیا تھا ۔ممبئی کے نالاسوپارا کے رہائشی سریش مکند کے اس کارنامے پر ریمو ڈیسوذا نے ان کی زندگی پر ایک فلم بھی بنائی تھی۔تقریبا سات منٹ کی اس خاص بالی وڈ پرفارمنس میں پانچ نغمے شامل کیے گے۔ اس میں میکا کی آواز میں سلمان خان پر فلمایا گیا مشہور نغمہ ‘جمعے کی رات’، رنویر سنگھ کی فلم باجی را مستانی کا گیت ‘ملہاری’، قطرینہ کیف کا مقبول نغمہ ‘کالا چشمہ’، فلم سلم ڈاگ ملینیئر کا ‘جے ہو’، پنجابی گانا ‘منڈیاں تو بچ کے رہیں’ اور تیلگو فلم گانا ‘ٹاپ لیسی پڑی’ کو شامل ہے۔سپرماڈل اور 2010 میں مس انڈیا کا خطاب جیتنے والی منسوی منگائی نے پروگرام میں بالی وڈ کے اس رقص کو لیڈ کیا ۔