ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

معروف بھارتی اداکار اوم پوری انتقال کر گئے

datetime 6  جنوری‬‮  2017 |

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستانی فلم اسٹار اوم پوری 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوم پوری کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔اوم پوری کے قریبی دوست اشوک پنڈٹ نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے لیجنڈ اداکار کی وفات کی تصدیق کی اور بتایا، ‘اوم جی کو جمعہ (6 جنوری) کی صبح دل کا شدید دورہ پڑا’۔انھوں نے اس خبر کو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اوم پوری گذشتہ شام فلم کی شوٹنگ کے بعد گھر آئے اور صبح انھوں نے ڈور بیل پر دروازہ نہیں کھولا، جس کے بعد ان کے ڈرائیور نے دیگر لوگوں کو مطلع کیا۔اوم پوری نے بولی وڈ کی متعدد فلموں کے ساتھ ساتھ پاکستانی اور ہولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا۔اوم پوری کی آخری پاکستانی فلم ‘ایکٹر اِن لا’ تھی، وہ پاک۔بھارت دوستانہ تعلقات کے زبردست حامی تھے اور دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت میں بیان دینے پر اوم پوری کو شدید تنقید کا سامنا پڑا تھا۔انھوں نے برطانوی اور ہولی وڈ فلموں میں بھی متعدد پاکستانی کردار ادا کیے، جن میں ‘ایسٹ از ایسٹ اینڈ ویسٹ از ویسٹ’ میں جارج خان اور ‘چارلی ولسنز وار’ میں صدر ضیاء الحق کا کردار شامل ہے۔اوم پوری کو ہندوستان کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا گیا۔اوم پوری کے انتقال پر بھارتی فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی اور بولی وڈ کی مختلف سلیبرٹیز نے ٹوئٹر پر ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…