بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دپیکانے شاہ رخ خان کےلئے بڑی قربانی دیدی

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مبئی (آئی این پی )بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ دپیکا پڈوکون کی پہلی ہولی وڈ فلم ’’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘‘ کی دنیا بھر میں ریلیز 20 جنوری 2017 کو ہوگی تاہم اسے ہندوستان میں کسی اور تاریخ پر ریلیز کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی ریلیز ہندوستان میں 14 جنوری کو ہوگی، تاہم کئی رپورٹس میں ایسا بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کی ریلیز تاریخ تبدیل کرنے کی وجہ شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ اور ہریتھک روشن کی فلم’’قابل‘‘ ہے۔دراصل یہ دونوں بولی وڈ فلمیں ایک ساتھ 25 جنوری کو سینما گھروں میں مدمقابل ریلیز ہوں گی، اور اگر دپیکا پڈوکون کی فلم 20 جنوری کو ریلیز ہوتی تو اس فلم کو صرف 5 دنوں تک سینما گھروں میں اہمیت دی جاتی، اور یہی وجہ ہے کہ اس کی ریلیز تاریخ تبدیل کردی گئی۔اب فلم’’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘‘ 14 جنوری کو ادیتیہ روئے کپور اور شردہا کپور کی فلم’’اوکے جانو‘‘ کے مدمقابل ریلیز ہوگی۔واضح رہے کہ ’’ٹرپل ایکس‘‘ دپیکا پڈوکون کی پہلی ہولی وڈ فلم ہے، جس میں ان کے ہمراہ کامیاب ہولی وڈ اداکار وین ڈیزل مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کے مکمل ٹریلر میں دپیکا پڈوکون کی اداکاری کو ان کے مداحوں نے خوب سراہا تھا اور امید ہے کہ ان کی پہلی ہولی وڈ فلم بھی ان کی بولی وڈ فلموں کی طرح کامیاب ہوگی۔اگر بات بولی وڈ کی کی جائے تو دپیکا اس وقت سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘پدماوتی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

FacebookTwitterGoogle+

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…