لاہور( این این آئی)رواں سال کاآخری سورج گرہن آج ( اتوار) کو ہوگا تاہم پاکستان میں رات ہونے کے باعث سورج گرہن کا نظارہ ممکن نہیں ہوگا۔پاکستان وقت کے مطابق گرہن کا آغاز رات 10بج کر 29منٹ پر ہوگا، 12بجکر 41منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔سورج گرہن سے زمین کا جنوبی کرہ متاثرہوگاجہاں انسانی آبادی بہت کم ہے،یہی وجہ ہے کہ رواں سال کے آخری سورج گرہن کو آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اورفجی میں صرف ایک کروڑ 66لاکھ افراد ہی اپنی آنکھوں سے نظارہ کر سکیں گے۔