اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

لولیا ونٹر کے بعد ایک اور معروف برطانوی اداکارہ اور سلمان خان بارے خبروں کی گردش۔۔ کون سی اداکارہ ہے ؟

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں قدم جمانے والی برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن نے فلم نگری کے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ معاشقے کی خبروں پر چپ توڑتے ہوئے خود کو سنگل قرار دیدیا۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آئے روز ان کے معاشقوں کی خبریں شہ سرخیوں کی زینت بنتی ہیں جب کہ گزشتہ دنوں برطانوی ماڈل واداکارہ ایمی جیکسن کی فلم کی تشہیری تقریب میں بھی سلمان خان بن بلائے مہمان بن کر پہنچ گئے تھے جس کے بعد دونوں اداکاروں میں قربتیں بڑھنے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن اب ماڈل گرل نے ان تمام خبروں پر چپ توڑ دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان سے متعلق سوال پراداکارہ ایمی جیکسن کا کہنا تھا کہ فلم نگری میں کون سی ایسی اداکارہ ہے جو سلمان خان سے قربتیں نہیں بڑھانا چاہے گی لیکن میں سنگل ہوں اور کسی سے تعلق میں نہیں ہوں جب کہ سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہشمند ہوں جس کے لیے کوششوں میں مصروف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’سلطان‘‘ کے ایک ماہ بعد سلمان نے اپنے وزن میں 20 کلوتک کمی کردی ہے جس کے بعد کافی دلکش نظر آتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ایمی جیکسن نے متعدد بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’اک دیوانہ تھا‘‘،’’سنگھ از بلنگ‘‘ اور فریکے علی‘‘ شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…