جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

عروہ حسین ‘میں پنجاب نہیں جاؤں گی کا حصہ بن گئیں

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )عروہ حسین ‘میں پنجاب نہیں جاؤں گی ، کا حصہ بن گئیں ،ہمایوں سعید کی نئی فلم ‘میں پنجاب نہیں جاؤں گی ، میں عروہ حسین کو بھی کاسٹ کرلیا گیا ہے۔اس طرح اب اس کی کاسٹ میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے بعد عروہ حسین بھی شامل ہوگئی ہیں جو جلد ہی بہاولپور میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔ذرائع کے مطابق فلم ‘میں پنجاب نہیں جاؤں گی ، کی کہانی محبت کی تکون پرمبنی ہے۔
‘میں پنجاب نہیں جاؤں گی، کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں، جسے مشہور ڈرامے ‘صدقے تمہارے کے رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کیا ہے۔اس سے قبل اس حوالے سے بھی خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایمان علی ‘میں پنجاب نہیں جاؤں گی ،کا حصہ ہوں گی، تاہم بعدازاں اداکارہ اور فلم کے پروڈیوسر ہمایوں سعید دونوں کی جانب سے اس کی تردید کردی گئی اور ایمان کی جگہ مہوش حیات کو کاسٹ کرلیا گیا۔ہمایوں سعید کی اس فلم کے علاوہ عروہ کو دیگر 2 پاکستانی فلموں ‘رنگریزہ اور ‘جھول ،میں بھی دیکھا جاسکے گا۔رنگریزہ، میں عروہ کے علاوہ بلال اشرف اور گوہر رشید کام کررہے ہیں جبکہ ‘جھول’ کی کاسٹ میں عروہ حسین کے ساتھ علی عظمت اور بلال اشرف بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…