لاہور(آئی این پی) فلم ڈسٹری بیوٹر ز کا پاکستانی سینماؤں میں اب ترکی کی فلموں لگانے کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق بھارتی فلموں کی بندش کے بعد پاکستانی سینماؤں میں شائقین پاکستانی فلموں کو دیکھنے کیلئے تیار نظر نہیں آتے جسکے بعد اب فلم ڈسٹری بیوٹر نے اپنے سینماؤں کو آباد رکھنے کیلئے ترک فلموں کی اردد زبان میں ڈبنگ کر کے انکو سینماؤں میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جسکے لیے فلم ڈسڑی بیوٹرز نے ترکی کے فلم سازوں کے ساتھ رابطے بھی کر لیے ہیں۔
دوسری جانب فلم سٹار میرا بھی امر یکی انتخابات میں ہیلری کے صدر نہ بننے پر افسردہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق فلم سٹار میرا کو جیسے ہی امر یکی انتخابات میں ہیلری کلنٹن کی شکست کے بارے میں پتہ چلا تو وہ انتہائی افسردہ ہوگئی اور انکا کہنا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں آگے آنا چاہیے اور جو قومیں خواتین کو انکامقام نہیں دیتی وہ ظلم اور ناانصافی کرتی ہیں۔
خسارہ پورا کرنے کیلئے بھارتی فلموں کے بعد اب پاکستانی سینماؤں میں کونسی فلمیں دکھائیں جائیں گی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
10
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں