جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

معروف پاکستانی اداکار اور ہوسٹ فہد مصطفی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے بعد معروف نوجوان اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے ہی پروگرام جیتو پاکستان میں پْش اپس لگا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق جیتو پاکستان گزشتہ روز کے پروگرام میں فہد مصطفی کی فٹنس کے حوالے سے اْن کے مداحوں کو اْس وقت علم ہوا جب انہوں نے اب تک کے سب سے زیادہ پش اپس لگائے۔جیتو پاکستان کے پروگرام میں مہمان بننے والی اداکارہ حریم فاروقی نے ہوسٹ فہد مصطفی کو چیلنج دیا کہ اگر کھیل میں حصہ لینے والی فیملی کی گاڑی نہیں نکلی تو وہ اْن کی بات مانیں گے۔اداکارہ کی جانب سے فہد مصطفیٰ کو 50 پش اپس لگانے کا چیلنج دیا گیا جسے سنتے ہی نوجوان اداکار نے دلچسپی رکھنے والے حاضرین کو اسٹیج پر بلایا اور اْن کے ساتھ پش اپس لگائے۔
اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم نے جیت کی خوشی میں پش اپس لگا کر پوری دنیا میں ایک نیا ٹرینڈ متعارف کرایا تھا جس کے بعد پش اپس ٹرینڈ کو پوری دنیا میں بے پناہ مقبولیت ملی ۔ برطانوی پولیس نے 20کے قریب پش اپس لگائے ۔ عمران خان نے 2نومبر دھرنے سے چند روز قبل 50پش اپس لگا کر کھلاڑیوں کا جوش بڑھایا۔ یاد رہے کہ اب قومی ٹیم پر ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے پش اپس کے خلاف آواز اٹھائے جانے کے بعد پابندی لگا دی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…