جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کے دو معروف قوال بھائیوں میں شدید لڑائی ‘ دست و گریباں ہو گئے‘ راستے جدا کر لئے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قوالی کی پہلی حاضری کے جھگڑے نے دوبھائیوں کو علیحدہ کردیا،آن لائن کے مطابق عرس پاکپتن پر گذشتہ روز قوالی کی محفل میں پہلے حاضری کرنے پر معروف قوال شیرمیاندادخان اور ان کے چھوٹے بھائی فیض میاندادخان دست وگریبان ہوگئے۔محفل میں سب سے پہلے حاضری کے لیئے شیرمیاندادکی بجائے فیض میاندادکو بلالیا گیا جس پر شیرمیاندادخان غصے میں آگئے اور فیض میاندادخان کو برابھلا کہنا شروع کردیا جس پر فیض میاندادخان قوالی نامکمل چھوڑ کر باہر آگئے شیرمیاندادنے جب فیض میاندادکو زیادہ برا بھلا کہاتو دونوں دست و گریبان ہوگئے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے موقع پر موجود دیگر قوالوں نے انہیں الگ کیا شیرمیاندادخان نے فیض میاں دادخان سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اسے وہاں سے چلے جانے کا کہ دیا۔
دوسری جانب معروف ریلیزنگ کمپنی سازگولڈ پروڈکشن بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار مظہر راہی کا عرس بابا فرید کا خصوصی البم’’مرید بابادے‘‘ آج عرس پاکپتن پر ریلیز کرے گی۔آن لائن کے مطابق اس خصوصی البم میں مظہرراہی نے پہلی مرتبہ قوالی ریکارڈ کروائی ہے اس البم کی موسیقی ظہیرعباس نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کی شاعری ملک آصف شہزاد اور مظہرراہی کی لکھی ہوئی ہے ایک ملاقات کے دوران مظہر راہی نے بتایا کہ یہ البم انہوں نے بابا فرید کے ساتھ عقیدت میں ریکارڈ کروایا ہے اور انہیں یقین ہے کہ ان کے پرستار انہیں اس نئے انداز میں ضرور پسند کریں گے اس البم کی ویڈیو ڈائریکشن ادریس عادل نے دی ہیں اس البم کو سازگولڈ ڈی وی ڈی پر ریلیز کررہی ہے۔واضح رہے کہ محفل میں سب سے پہلے حاضری کے لیئے شیرمیاندادکی بجائے فیض میاندادکو بلالیا گیا جس پر شیرمیاندادخان غصے میں آگئے اور فیض میاندادخان کو برابھلا کہنا شروع کردیا جس پر فیض میاندادخان قوالی نامکمل چھوڑ کر باہر آگئے شیرمیاندادنے جب فیض میاندادکو زیادہ برا بھلا کہاتو دونوں دست و گریبان ہوگئے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے موقع پر موجود دیگر قوالوں نے انہیں الگ کیا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…