منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سلمان خان کے بعد اوم پور ی کی باری آگئی, بھارتیوں نے ناقابل یقین اقدام اٹھا لیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی معروف اداکار اوم پوری کی پاک بھارت کے کشیدگی پر بے باکی انتہا پسند ہندوئوں کو پسند نہ آئی ، انگیز ہو گئے ۔ اور اوم پوری کے خلاف نعرے لگانے لگے ، نجی وی چینل کے مطابق بھارتی انتہا پسند ہنددئوں نے اوم پوری کے خلاف صف آرا باندھ لی ہے اور انہوں نے اوم پوری کےخلاف نعرے لگانے شروع کر دیئے ہیں۔ انتہا پسندوں نے اوم پوری کیخلاف تھانہ اندھیری میں مقدمہ درج کر دیاہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاک بھارت کشیدگی پر ایک طرف مودی سرکار کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف ہندوستانی میڈیا بھی کسی سے کم نہیں ہے ۔ وہ بھی جلتی پر تیل چھڑک رہا ہے ،گفتگو کے دوران پاکستان اور بھارت جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے بھارتی معروف اداکار اوم پوری نے انڈیا کے ایک پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو لعن طعن کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہیں شرم آنی چاہیے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہوئے آپ لوگ ان کے اوپر فلمیں بنا کر چلا رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں 25کروڑ مسلمان رہتے ہیں اور ان کے رشتے دار پاکستان میں رہتے ہیں اسی طرح پاکستان میں بھارتیوں کے رشتے دار بھی رہتے ہیں ۔ ہم جلتی پر نمک چھڑکنے کی بجائے امن وامان کی کی صورتحال اختیار کرنی ہوگی ۔ آپ لو گ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت فلسطین واسرائیل بن جائے ۔ تفصیلات کے مطابق اوم پوری نے انڈیا کے لائیو شومیں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے آپ لوگ پاکستان کے مخالف فلمیں بنا بنا کر چلا تے رہے ہو ، میری آپ سےگزارش ہے کہ آپ لوگ جلتی پر تیل مت چھڑکیے ، نہیں وہ وقت دور نہیں جبکہ پاکستان بھارت لڑ لڑ کرفلسطین اور اسرائیل بن جائے ۔ نہیں تو آپ لوگ یوں کریں کہ پاکستان کیخلاف10،15،20یا 25خودکش بمبار تیار کریں جو اپنے جسم پر بم باندھ کر پاکستان بھیج دیں جو وہاں جا کر اڑا کر آئیں ایسے لوگ تیار کر لیں ۔
اس سے قبل ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو بھارت نکل جانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تمہیں پاکستان سے اتنی ہی محبت ہے تو بھارت میں کیا کر رہے ہو، پاکستان چلے جائو ، تفیصلات کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان نے پاکستان اور پاکستانی اداکاروں کے حق میں بیان دیتے ہوئے بھارت سرکار کی خوب سرزنش کی تھی جس کےبعد انہیں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور اب ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سبق سکھانے کی ضرورت ہے اگر سلمان خان کو پاکستانیوں سے اتنی ہی محبت ہے تو بھارت سے نکل جائیں اور پاکستان چلے جائیں ۔ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کو سخت سبق سکھانے کی ضرورت ہے ۔ سلمان خان کے دل میں پاکستانیوں کے لئے اتنی ہی محبت ہے تو وہ پاکستان چلے جائیں واضح رہے کہ سلمان خان نے گزشتہ روز پاکستانی فنکاروں کو ہندو تنظیموں کی طرف سے دھمکی اور بھارت داخلے پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…