جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

شاہ رخ ،سلمان اور عامر خان کی پاکستان روانگی،بھارت میں نیا ہنگامہ شروع

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016 |

نئی دہلی (آئی این پی) پاکستانی فنکاروں کی حمایت پر انتہا پسند بھارتی رہنما سادھوی پراچی پھر زہر اگلنے لگی، سادھوی پراچی کا کہنا ہے کہ سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کو پاکستان چلے جانا چاہیے، اس سے پہلے سادھوی نیشاہ رخ پر پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان پر پاکستانی ایجنٹ کا الزام لگانیوالی ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشد کی رہنما سادھوی پراچی ایک بار پھر بالی وڈ خانز پر برس پڑیں۔انہوں نے اپنی زہریلی زبان سے ایک بار پھر سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کو پاکستان جانے کی دھمکی دے ڈالی، کہا کہ جو ان خانز کی حمایت کر رہا ہے انہیں بھی پاکستان چلے جانا چاہئے۔سادھوی کے دل میں یہ آگ سلمان خان کے اس بیان سے لگی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی فنکار فنکار ہیں دہشت گرد نہیں۔سلمان خان کا یہ بیان انہتاپسندانہ ذہنیت کے مالک بھارتی گلوکارابھیجیت کے دل میں بھی آگ لگا گیا، انہیں دبنگ خان کے ہٹ اینڈ رن کیس میں ان کی رہائی یاد آ گئی۔وہ سپر اسٹار کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے بولے، ہماری قانونی مشنری کی وجہ سے سلمان خان آزاد گھوم رہے ہیں اور دہشت گردی کی حمایت کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان نے اڑی حملے سے متعلق خبریں نہیں دیکھیں بلکہ وہ آج کل پاکستانی فنکاروں کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…