ممبئی(آئی این پی )بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اوم پوری نے انتہا پسند جماعت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا ہمیشہ سے ہی پاکستان اور پاکستانیوں کی مخالفت کرکے اپنی سیاست چمکارہی ہے ، ملک میں اپنے ہی لوگوں کے خلاف نفرت پھیلا رکھی ہے، پاکستانی فنکاروں کو انتہاپسندوں کی دھمکیاں غلط اقدام ہے اور ان کو بھارت سے واپسی بھیجنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد فلم نگری سے ہی پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں آوازیں اٹھنے لگی ہیں جس میں سلمان خان، کرن جوہر، سیف علی خان سمیت متعدد ہدایتکار بھی شامل ہیں تاہم اب بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اوم پوری نے انتہا پسند جماعت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔اوم پوری نے کہاہے کہ شیوسینا ہمیشہ سے ہی پاکستان اور پاکستانیوں کی مخالفت کرکے اپنی سیاست چمکا رہی ہے اور انہوں نے ملک میں اپنے ہی لوگوں کے خلاف نفرت پھیلا رکھی ہے جس کے باعث کئی قومیتیں ایک دوسرے سے خوف میں مبتلا ہیں جب کہ شیوسینا توجہ حاصل کرنے کے لیے شو ر شرابہ کرتی ہے جس سے انہیں سیاسی فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسے دیکھو پاکستان سے جنگ لڑنے پر بضد ہے لیکن جنگ کے بعد کیا ہوگا کسی کو اندازہ نہیں ہے تاہم شیوسینا محب وطن بننے کی بجائے سرحد پر جا کرلڑائی کرے اور لوگوں کو بھڑکانا چھوڑ دے۔اوم پوری نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو انتہاپسندوں کی دھمکیاں غلط اقدام ہے اور ان کو بھارت سے واپسی بھیجنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی کیوں کہ فنکار کا کوئی مذہب نہیں ہوگا جب کہ جس وقت پاک بھارت کشیدگی شروع ہوئی تو میں پاکستان میں تھا لیکن کشیدگی کے باوجود پاکستانیوں نے مجھے بہت پیار دیا ۔واضح رہے کہ اداکار اوم پوری نے پاکستانی فلم ایکٹر ان لا میں مرکزی کردار ادا کیا جسے بے حد پسندکیا جارہا ہے۔
پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں، بھارتی اداکار اوم پوری نے ہندوانتہا پسند وں کو آئینہ دکھادیا،نیا ہنگامہ شروع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
پانچ سو ڈالر
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، تیز بارشوں کی پیشگوئی
-
واٹس ایپ اکائونٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا



















































