منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتیوں کو سبق سکھانے کیلئے پاکستانی کیا کرنے جارہے ہیں؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائینگے

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک بھارت کشیدگی کے باعث ستمبر اور اکتوبر میں پاکستانی سینما پر کسی بھی بھارتی فلم کی نمائش نہیں ہوگی۔ بالی ووڈ فلم ایم ایس دھونی 30 ستمبر کو پاکستان میں ریلیز ہونا تھی تاہم اس کی نمائش موخر کردی گئی ہے ، اس کے علاوہ رنبیر کپور اور ایشوریہ کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیزکی تاریخ 12 اکتوبر دی گئی ، ریلیز نہیں ہوگی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امپورٹرز نے کشیدہ حالات کے پیش نظر فی الحال چھوٹے بجٹ کی فلموں کے حقوق حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن آنیوالے وقت میں فلم اے دل ہے مشکل کی نمائش یہاں کی جاسکتی ہے۔ ‎پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک میں ایکدوسرے کی مصنوعات کا بائیکا ٹ کرنے اور سفارتکار کھلاڑی اور اداکاروں کو واپس بلا لینے کے مطالبات کیے جارہے تھے جس پر حال ہی میں پاکستانی اداکار واپس آنا شروع ہو گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان کو ہندوستان کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا (ایم این ایس) کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کے بعد انڈین میڈیا نے فواد خان کی ہندوستان سے خفیہ روانگی کی بے بنیاد خبریں دیں، تاہم فواد خان تو کئی ماہ سے پاکستان میں ہی ہیں۔پی آئی اے کی کوئی پرواز دہلی یا ممبئی سے لاہور یا کراچی نہیں آئی، اس کے علاوہ لاہور ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ فواد خان ایئرپورٹ پر موجود نہیں تھے۔فواد خان کے منیجر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ فواد خان گزشتہ ماہ سے اپنی اہلیہ صدف کے ساتھ پاکستان میں موجود ہیں اور ان کے گھر جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا (ایم این ایس) نے 23 ستمبر کو پاکستان کے 7 فنکاروں کو 48 گھنٹوں میں ہندوستان چھوڑنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد آج ہندوستانی میڈیا نے فواد خان کے متعلق یہ بے بنیاد خبر دی۔اس سے قبل سینئر ہندوستانی صحافی اور مشہور بلاگر سومیادپتا بنیرجی نے فواد خان کے نام ایک انتہائی تلخ کھلا خط تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے فواد خان کو واپس پاکستان چلے جانے کا مشورہ دیا تھا۔کچھ اور رپورٹس کے مطابق فواد خان اپنی اگلی بولی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی تشہیر کے لیے ہندوستان نہیں تشریف نہیں لاسکیں گے، تاہم فواد کے منیجر کے مطابق ان کا شیڈول اب تک طے نہیں ہوا ہے اور اس کا فیصلہ وہ اپنی اہلیہ کی ڈلیوری کے بعد کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…