جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

معروف گلوکارہ مومنہ کانوجوان کے ٹوئیٹ پرخوبصورت جواب ،سب کی سٹی گم کردی

datetime 16  ستمبر‬‮  2016 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ٹویٹر پر غیر مہذب ریمارکس دینے والے نوجوان کو انوکھا جواب دے دیا۔
کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ آفریں آفریں گانے والی مومنہ مستحسن نے ٹویٹر پر انہیں بدصورت قرار دینے والے نوجوان کو انوکھا جواب دے دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایک نوجوان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر مومنہ مستحسن کیلئے پیغام میں لکھا کہ وہ خوبصورتی کے قریب بھی نہیں اور ایک انتہائی عام چہرے والی ہیں، میرے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ بھی ان سے مشابہت رکھتی ہے۔جس کے جواب میں معصوم چہرے والی گلوکارہ نے اس بدتمیز نوجوان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی خوبصورت انسان ہونے کا دعویٰ نہیں کیا، گھریلو ملازمہ سے مشابہت ہونا بے عزتی نہیں، مجھے اس پر فخر ہے کہ میں سخت محنت کرنیوالی ایک لڑکی سے مشابہت رکھتی ہوں چاہے وہ گھر میں کام کرنیوالی ملازمہ ہی کیوں نہ ہو۔مومنہ مستحسن نے کہاکہ ایک گھریلو ملازمہ سے مشابہت کیسے بے عزتی ہوسکتی ہے، ہم بحیثیت معاشرہ ہم کیوں یہ سوچتے ہیں کہ ایک گھریلو ملازمہ خوبصورت نہیں ہوسکتی؟۔انہوں نے کہاکہ ہم بحثیت مسلمان ایک ہیں اورہم میں کسی پرفوقیت حاصل نہیں ماسوائے متقی ہونے کے ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…