اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

عبدالستا ر ایدھی کے نام پر بننے والی فلم میں نصیر الدین شاہ کس روپ میں آئیں گے تصویر منظر عام پر آگئی

datetime 30  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فلم پروڈیوسر حامد سلمان ڈاکٹر عبدالستار ایدھی پر فلم بنائیں گے جس میں بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ ایدھی کا کردار نبھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پروڈیوسر حامد سلمان کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معروف فلاحی رہنما اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹرعبدالستار ایدھی کی زندگی پروہ فلم بنائیں گے اور اس فلم میں ایدھی کا کردار نامور ادکار نصیرالدین شاہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی مرحوم نے امن ،محبت،انسانیت اور بھائی چارے کے ذریعے عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیا،یہ فلم ان کو خراج عقید ت پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ فلم ’’آئی ایم ایدھی‘‘ کے نام سے بنائی جائیگی،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو ایسی ہی معیاری فلموں کی ضرورت ہے جس کے لیے ذریعے ہم اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ فلم پرڈیوسر حامدسلمان کہنا ہے کہ فلم کی آمدن کا دس فیصد ایدھی فاونڈیشن کو دیا جائے گا، نصیر الدین شاہ فلم میں کس روپ میں نظر آئیں گے ، تصویر منظر عام پر آگئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…