جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

دنیا کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں ایک ایسا نام شامل جسے سن کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 24  اگست‬‮  2016 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون نے دنیا کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں اپنا نام شامل کر لیا ہے۔ غیر ملکی جریدے فوربز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ دیپکا پڈکون کا شمار دنیا کی مہنگی ترین اداکارہ میں ہوتا ہے۔ ان کی سالانہ آمدن تقریبا 10 ملین ڈالرز بنتی ہے۔فوربز میگزین نے جینفر لارنس کو مسلسل دوسرے سال دنیا کی مہنگی ترین اداکارہ قرار دیا ہے۔ فلم ہنگر گیم سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ جینفر لارنس کی سالانہ کمائی تقریبا46 ملین ڈالرز ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال ہالی ووڈ اداکارہ کی کمائی میں گیارہ اعشاریہ پانچ فیصد کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ سال 2015ء میں جینفر لارنس 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کما کر سرفہرست رہیں تھیں۔ دوسرے نمبر پر آنے والی اداکارہ میلیسا میک کارتھی ہیں، جن کی سالانہ کمائی کا اندازہ 33 ملین ڈالرز لگایا گیا ہے۔ مہنگی ترین اداکاراؤں کی فہرست میں تیسرا نمبر سکارلٹ جانسن کا ہے۔ کیپٹن امریکہ، سول وارز جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکارہ سکارلٹ جانسن نے 25 ملین ڈالرز کمائی کی۔اس کے علاوہ جینفر اینسٹن 21 ملین ڈالرز کے ساتھ چوتھے، فین بنگ بنگ 17 ملین ڈالرز کے ساتھ پانچویں، چارلیز تھرون 16.5 ملین کے ساتھ چھٹے، ایمی ایڈمز 13.5 ملین ڈالرز کے ساتھ ساتویں، جولیا رابرٹس 12 ملین ڈالرز کے ساتھ آٹھویں، میلا کیونس 11 ملین ڈالرز کے ساتھ نویں اور بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون 10 ملین ڈالرز کے ساتھ دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…