ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ ادکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ یش چوپڑا کے ساتھ کام نہ کر نے کا ہمیشہ افسوس رہے گا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ انہیں یش چوپڑا کے ساتھ کام نہ کرنے کا ہمیشہ افسوس رہے گا۔دپیکا نے کہا کہ کاش میں یش چوپڑا کے ساتھ کام کرسکتی ٗوہ مجھ سے بہت قریب تھے اور میں بھی ان سے کافی قریب تھی۔واضح رہے کہ بولی وڈ کے کامیاب فلم ساز اورہدایت کار یش چوپڑا ڈینگی بخار کے باعث 21 اکتوبر 2012 کو ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون کو یش جوپڑا کی ہدایت میں بنی فلم جب تک ہے جاں میں مرکزی کردار کرنے کی آفر ملی تھی جس سے اداکارہ نے معذرت کرلی تھی جس کے بعد یہ کردار کترینہ کیف نے ادا کیا۔فلم جب تک ہے جاں یش چوپڑا کی زندگی کی آخری فلم بھی ثابت ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی۔دپیکا پڈوکون اس وقت فلم ’پدماوتی‘ میں کام میں مصروف تھیں جس کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی دے رہے تھے۔دپیکا کی پہلی ہولی وڈ فلم ’ٹرپل ایکس ٗدی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ اگلے سال جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔
مجھے ساری زندگی اس بات کا افسوس رہے گا ۔۔۔۔! ڈپیکا پڈکون اپنے دل کی بات آخر کار زبان پر لے ہی آئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا



















































