منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

بالی ووڈ سے ایک فلم کی آفر تھی مگر بولڈ مناظر کے باعث انکار کردیا، عروہ حسین

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ماڈل واداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سے ایک فلم کی آفر تھی مگر بولڈ مناظر کے باعث انکار کردیا کیونکہ ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہماری کوئی اخلاقی اقدار ہیں جن کی پاسداری ہم سب کا فرض ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلی فلم میں جس طرح سے باکس آفس پر رسپانس ملا اس نے میرا حوصلہ بڑھایا۔اس میں میری پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے دو فلموں” ملک “ اور ”ٹوپلس ٹو“ میں سائن کرلیا گیا۔ان میں ”ملک “ ہمایوں سعید کے ساتھ مرکزی کردار کر رہی ہوں جو ریلیز کے لیے بالکل تیار ہے، جبکہ ”ٹوپلس ٹو“ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس میں بلال اشرف، علی عظمت کے علاوہ ایورگرین اداکارہ بابرہ شریف اور مصطفی قریشی بھی شامل ہیں۔عروہ حسین نے کہا کہ میرے لیے اہم کردار اور ٹیم ہوتی ہے ، اسی لیے ہر آفرکو قبول نہیں کرتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ سے ایک فلم کی آفر تھی مگر بولڈ مناظر کے باعث انکار کردیا تھا۔ ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہماری کوئی اخلاقی اقدار ہیں ،جن کی پاسداری ہم سب کا فرض ہے۔اداکارہ وماڈل کی حیثیت سے مجھے جو عزت اور شہرت ملی ہے اس سے مطمئن ہوں۔انھوں نے بتایا کہ دونوں فلموں میں منفرد اور جاندار کردار کر رہی ہوں جو فلم بینوں کو پسند آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی ڈراموں اور ماڈلنگ کی وجہ سے تو لوگ جانتے تھے مگر فلم کے بعد اس میں اضافہ ہوا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ فلم بین اب ایک ہی طرح کی فلمیں دیکھنا نہیں چاہتے جس سے فلم میکرز منفرد موضوعات پر فلمیں بنا رہے ہیں۔ میرے خیال میں اگر اپنے ملک میں ہی ا?پ کو اچھے پروجیکٹ ملنے لگیں تو پھر بیرون ملک جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…