بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی اداکاررضا مراد چھ مارچ کو اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان آئیں گے

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی فلموں کے معروف اداکار رضامراد نے پاکستان یاترا کی ہیٹ ٹرک کے لیے تیاریاں شروع کر دیں۔ وہ پہلی مرتبہ اکیلے پاکستان آئے تھے۔پاکستانیوں کے پیار نے انہیں اتنا متاثرکیا کہ اگلی بار وہ اپنی اہلیہ کوساتھ لائے، لیکن اس مرتبہ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ہی نہیں بلکہ بیٹی بھی پاکستان کی سیرکرنے کے لیے مارچ کے پہلے ہفتے واہگہ بارڈر کے راستے لاہورپہنچیں گی۔ دس روز پر مشتمل اس نجی دورے کے دوران رضا مراد اپنی اہلیہ اوربیٹی کے ہمراہ لاہور، کراچی اوراسلام آباد کے علاوہ دیگراہم مقامات پربھی جائیں گے، جبکہ لاہور اوراسلام آباد میں آباد اپنے رشتے داروں سے بھی ملاقات کرینگے۔رضامراد نے تیسری بار پاکستان آمد کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ہمیں ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔ میں جب پاکستان آیا تو پاکستانیوں ، خصوصاً لاہوریوں کی مہمان نوازی نے ہمیں خوش کردیا تھا۔ اسی لیے اب میں نے جب پاکستان جانے کی بات کی تومیری بیٹی بھی ساتھ چلنے کے لیے تیار ہوگئی۔ ۔ رضا مراد مراد 6 مارچ کو اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ واہگہ کے راستے پاکستان آئیں گے ۔ بتایاگیا ہے کہ رضا مراد کی لاہور موجودگی کے دوران شوبز سمیت سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…