بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

کرشمہ کپور نے اپنے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

datetime 28  فروری‬‮  2016 |

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے شوہر اور صنعت کار سنجے کپور کے خلاف مبینہ طور پر جہیز کیلئے ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا۔کرشمہ اور ان کے شوہر شدید اختلافات کے بعد کافی عرصے سے الگ رہ رہے ہیں اور دونوں کے درمیان پہلے ہی طلاق اور بچوں کی حوالگی کے حوالے سے قانونی لڑائی جار ی ہے۔کرشمہ کے وکیل نے رواں ہفتے ایف آئی آر درج کرانے کیلئے پولیس سے رابطہ کیا تھا۔کرشمہ نے ایف آئی آر میں اپنے شوہر کے خلاف جہیز کی خاطر مبینہ گھریلو تشدد کی شکایت بھی کی۔ممبئی میں خار پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا ’ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ہم آئندہ ہفتے سنجے اور ان کی والدہ سے پوچھ گچھ کریں گے‘۔کرشمہ نے ایف آئی آر میں سنجے کے علاوہ اپنی ساس رانی سریندر کپور کو بھی نامزد کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق الزامات 2012 اور 2013 کے درمیان پیش آئے واقعات پر مبنی ہیں، جب کرشمہ خار میں اپنے سسرال میں رہتی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے سے قبل کوئی گرفتاری متوقع نہیں۔ادھر، اداکارہ نے جمعہ کو سنجے اور ان کی والدہ کے خلاف باندرہ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی کورٹ میں گھریلو تشدد کی ایک درخواست دائر کرتے ہوئے بچوں کی کفالیت کیلئے ماہانہ 20 لاکھ روپے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔کرشمہ نے درخواست میں یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ان کے شادی کے باوجود سنجے ایک خاتون اور ان کے بچے کے ساتھ دہلی میں رہ رہے ہیں۔عدالت نے کرشمہ کو عبوری ریلیف دیتے ہوئے آئندہ ہدایات تک بچوں کو کرشمہ کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سنجے کو نوٹس جاری کر دیا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…