لاہور(نیوز ڈیسک)مراکش سے تعلق رکھنے والی خوبرواداکارہ وماڈل وائم عماردھامنی نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں نام اورمقام بنانا بے مشکل ہے۔ سفارش سے کام تومل سکتا ہے لیکن شہرت اورنام بنانے کے لیے ایک فنکار کوبہت محنت کرنا ہوتی، جولوگ آج شوبز کی دنیا پرراج کررہے ہیں، انھوں نے دن رات محنت کے بعد یہ مقام حاصل کیا ہے۔راتوں رات شہرت کی بلندیوں کوچھونے کا خواب دیکھنے والے سفارش سے کبھی وہ مقام حاصل نہیں کرسکتے ، جوخداداد صلاحیتوں سے مالامال فنکاروں کو نصیب ہوتا ہے۔ ان خیالات کااظہاروائم نے گزشتہ روز ”نجی ٹی وی چینل“ سے فون پربات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ جب میں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا توایک ہی بات ذہن میں تھی کہ مجھے اس شعبے میں کام کرنا ہے اورآہستہ آہستہ اپنی منفرد پہچان بنانی ہے۔لیکن اس شعبے کی چمک دمک اور چالبازیوں نے مجھے بہت جلد اس کوسمجھنے اوریہاں کام کرنے کا ہنرسکھا دیا۔ اب صورتحال کچھ الگ ہے، میں صرف ایکٹنگ یا ماڈلنگ ہی نہیں بلکہ میوزک اور میزبانی بھی کررہی ہوں۔ یہ تمام شعبے فنون لطیفہ کی پہچان ہیں اوران میں شب و روز محنت کے بغیر کچھ نہیں ملتا۔ ایک نوجوان فنکارجب کیمرے کی ا?نکھ میں ا?نکھ ڈال کربات کرتا ہے تووہ فوری سب کچھ بھول جاتا ہے۔ مگرجولوگ محنت کرنے کے بعد ا?ڈیشن دیتے ہیں اوریہاں کام کرتے ہیں وہ کسی قسم کی محتاجی سے دوچارنہیں ہوتے۔ایک سوال کے جواب میں وائم عمار دمانی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ میں نے فلم کے علاوہ گیت پرماڈلنگ بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ بھی پاکستان کے باصلاحیت فنکاروں، ماڈلز اورمیوزک سے وابستہ لوگوںکو اچھی طرح جانتی ہوں۔یہاں پر وسائل کی کمی ضرور ہے لیکن باصلاحیت لوگ بڑی تعداد میں موجود ہیں، جوان حالات کے باوجود اچھا کام کررہے ہیں۔ مجھے پہلی فلم کے بعد مزید پروجیکٹس ا?فرزہوئے تھے لیکن کچھ ذاتی وجوہات کی بنائ پرنئی فلموں کوسائن نہیں کیا