منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سنجے دت جیل سے رہائی کے بعد جلد ہی ایکشن میں نظرآئیں گے

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں منا بھائی کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت جیل سے رہائی کے بعد جلد ہی ایکشن میں نظرآئیں گے۔بالی ووڈ اداکار سنجے دت فلم نگری میں منا بھائی کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں اور ان کا شمار انڈسٹری کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی فلموں کو بے حد پسند بھی کیا جاتا ہے جب کہ سنجو بابا گزشتہ دنوں ساڑھے 3 برس قید کی سزا پوری کرکے پونے کی یارواڈا جیل سے رہا ہوچکے ہیں جس کے بعد وہ جلد ہی ایکشن میں نظر آئیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی جیل میں قید کے باعث 7 فلموں کی شوٹنگ تاخیر کا شکارتھی جس کی وجہ سے فلم نگری کے پروڈیوسر کے 350 کروڑ روپے داؤ پر لگے ہوئے تھے تاہم اب سنجو باباکی جیل سے رہائی کے بعد جلدہی کئی فلموں میں شوٹنگ شروع ہونے کا امکان ہے جب کہ اداکار چند دن فیملی کے ساتھ گزاریں گے جس کے بعد وہ جلد ہی ہدایتکار سدھارتھ آنند کی ایکشن فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ اداکار سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے 3 سال قید کاٹی ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…