بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

ماورہ حسین نے ایک اور بھارتی فلم سائن کرلی

datetime 26  فروری‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی ڈراموں میں کامیابیاں سمیٹنے والی اداکارہ ماورہ حسین نے فلم’’صنم تیری قسم‘‘ کے بعد نوجوان اداکار ورن دھون کے مدمقابل ایک اور فلم سائن کرلی۔ پاکستانی ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت بہت جلد نام کمانے والی اداکارہ ماورہ حسین چھوٹی اسکرین پر کامیابیاں سمیٹتی رہی ہیں اور اب بالی ووڈ نگری میں قدم رکھنے کے بعد وہاں بھی انہوں نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایک کے بعد ایک بھارتی فلم سائن کرلی ہے۔ ماورہ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم’’صنم تیری قسم‘‘ سے کیا جب کہ فلم باکس آفس پر کوئی خاطر خواہ کامیابی تو حاصل نہ کرسکی لیکن ماورہ کی اداکاری فلم نگری کے ہدایت کاروں کو بھا گئی جس کے بعد انہیں ایک اور فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔اداکارہ ماورہ حسین کو ہدایت کارڈیوڈ دھون نے فلم’’جڑواں‘‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا اور اسی سلسلے میں وہ اگلے ہفتے بھارت روانہ ہوں گی جب کہ فلم میں ان کے مدمقابل نوجوان اداکار ورن دھون ہوں گے تاہم فلم کی مکمل کاسٹ کا اعلان جلد ہی متوقع ہے۔واضح رہے کہ ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم’’جڑواں‘‘ میں سلمان خان اور کرشمہ کپور نے مرکزی کردارادا کیا تھا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…