ممبئی(نیوزڈیسک) بولی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا شمار ہندی سینما کی مقبول ترین شخصیات میں کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں اداکارہ سب سے ذیادہ مقبولیت نوجوانوں میں رکھتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے سیگریٹ نوشی کے خاتمے کیلئے چلائی جانے والی مہم کے دوران میڈیا کے توسط سے نوجوانوں سے سیگریٹ نوشی ترک کرنے کی استدعاکی گئی۔ سنی لیون کا کہنا تھا کہ وہ نوجوانوں سے کہنا چاہتی ہیں کہ اگر وہ پہلے سے سیگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا ہیں تو اسے ترک کر دیں اور جو اسے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ ایسا کرنے سے قبل سنجیدگی سے غور کریں۔ سنی لیون نے کہا کہ سیگریٹ نوشی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ 33سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے والد کو سیگریٹ نوشی کی وجہ جان دیتے ہوئے دیکھا ہے۔ لہٰذا وہ نہیں چاہتیں کہ کسی اور کا کوئی پیارہ اس زہر کی وجہ سے اپنی جان دے دے