لاہور (نیوز ڈیسک) فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ اپنی پہلی فلم عشق پازیٹو کی ریلیز کے بعد خواتین کے مسائل پر فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہوں، دنیا ترقی کر کے کہاں سے کہاں چلی گئی ہے اور ہم ابھی تک آپسی انتشار سے باہر نہیں نکل سکے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی عورتوں پر اس طرح کے مظالم ڈھائے جاتے ہیں کہ ان کا سن کر روح کانپ اٹھتی ہے ، انہوں نے کہا کہ جب تک ملک سے جہالت کا خاتمہ نہیں ہوگا اس وقت تک ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل نہیں ہوسکتے۔ ، انہوں نے کہا کہ اگر خواتین نے طاقت ور بننا ہے تو انہیں تعلیم کی طرف توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف اداکارہ ہی نہیں ایک پاکستانی ، عورت اور ماں بھی ہوں ، میرے بھی احساسات دوسروں کی طرح ہی ہیں۔