بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کامیابی کیلئے محنت درکار ہوتی ہے‘ سوہائے علی ابڑو

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے بڑی محنت درکار ہوتی ہے۔ شب وروز محنت کے بعد ملنے والی کامیابی کو برقرار رکھنا انسان کا سب سے بڑا امتحان ہوتا ہے۔ راتوں رات شہرت پانے والے اس بات کو نہیں سمجھ سکتے۔ اپنے ایک انٹرویو میں سوہائے علی ابڑونے کہا کہ فلم، ٹی وی اور فیشن کے شعبے بہت مختلف ہیں۔ یہاں پر کام کرنا جتنا ا?سان لگتا ہے، اتنا قطعی نہیں ہے۔ سب سے پہلے تو ان شعبوں کے مزاج کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور پھر یہاں ملنے والے کام کی نوعیت کو جاننے کے بعد اگراس کو محنت سے انجام دیا جائے تو کامیابی ا?پ کے قدم چومتی ہے۔ میں نے ہمیشہ محنت سے کام کرنے کوترجیح دی ہے لیکن اس کے عوض ملنے والی کامیابی کے بارے میں کبھی نہیں سوچ رکھا تھا کیونکہ لوگوں کا پیار پانا کوئی ا?سان بات نہیں ہے۔ یہ وہ اعزاز یا ایوارڈ ہوتا ہے جو ایک فنکارکو خوب سے خوب کام کرنے کے لیے قائل کرتا ہے۔میں نے جب شوبز انڈسٹری میں ا?نے کافیصلہ کیا تھا توکبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن ایسا بھی ا?ئے گا کہ میرا شماراس شعبے کے کامیاب فنکاروں میں ہوگا کیونکہ میراارادہ صرف محنت اورلگن سے کام کرنا تھا باقی سب کام اللہ پاک کے ہیں، وہ ہمارے لیے بہتر فیصلہ کرنے والی ذات ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹی وی اور فیشن انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا اور جب مجھے سلور اسکرین پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے منتخب کیا گیا تو میں نے یہ بات ٹھان لی تھی کہ ایسا کام کروں گی جو لوگوں کو ہمیشہ یاد رہے گا۔خوش قسمتی سے مجھے فلم نگری میں ایسے کردار ملے جو بہت ہی منفرد تھے اور اس میں حقیقت کا رنگ بھرتے ہی مجھے فلم بینوں سے اچھا رسپانس ملنے لگا۔ ایک سوال کے جواب میں سوہائے علی ابڑو نے کہا کہ سلور اسکرین پر ملنے والی کامیابی کے بعد بھی میری ترجیح تعداد نہیں بلکہ معیار ہے۔ مجھے اچھے کردار اور اسکرپٹ والی فلموں میں کام کرنا ہے۔ میں اس حوالے سے کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکوں گی جس کی وجہ سے میری ساکھ متاثر ہو اورمیرے چاہنے والوں کی تعداد بڑھنے کے بجائے کم ہوجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…