پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خوبرواداکارہ کترینہ انوراگ باسو کی فلم میں صحافی کا کردار نبھائیں گی

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف فلمساز انوراگ باسو کی نئی آنے والی فلم”جگا جاسوس“ میں صحافی کے کردار میں نظر آئیں گی۔بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم”بوم“ سے کیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اورکامیابیاں حاصل کرتی چلی گئیں یہی نہیں اپنی جاندار اداکاری کے باعث انڈسٹری میں اپنا ایک الگ مقام بنایا جب کہ باربی ڈول نے اپنے فنی سفر میں متعدد منفرد کردار ادا کئے تاہم اب وہ اپنی نئی آنے والی فلم میں ایک نئے روپ میں نظر آئیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف فلمساز انوراگ باسو کی نئی آنے والی فلم”جگا جاسوس“ میں اپنے سابقہ محبوب رنبیر کپور کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس میں وہ صحافی کے روپ میں دکھائی دیں گی جب کہ دونوں اداکاروں کی ایک دوسرے سے کنارہ کشی کے باعث فلم کی شوٹنگ ایک بار پھر روک دی گئی ہے جس کی وجہ سے فلم کے ہدایت کار شدید پریشان ہیں۔واضح رہے کہ فلم ”جگا جاسوس“ رواں سال جون میں ریلیز ہونا تھی تاہم شوٹنگ میں تاخیر کے باعث اب مقررہ وقت پر ریلیز نہ ہونے کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…