ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان نے کہا کہ مجھے فلم نگری میں 25 سال ہوگئے اوراب مجھے لگتا ہے نوجوانوں کو موقع دینا چاہئے۔بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ دوسروں کو ایوارڈ ملنے پر خوشی محسوس کرتا ہوں ورنہ اس کے علاوہ زندگی میں ایوارڈ کی کوئی اہمیت نہیں جبکہ ایوارڈ شو کی تقریبات میں جانے کا مقصد فلم نگری کے دوستوں سے ملاقات کرنا ہے۔دبنگ خان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی ایوارڈز کے لیے اپنی نامزدگی نہیں چاہتا کیوں کہ مجھے فلم نگری میں 25 سال ہوگئے اور مجھے لگتا ہے اب نوجوانوں کو موقع دینا چاہئے جبکہ ہمیں ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے نئے چہروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ میں باکس آفس پر100 کروڑ کی دوڑ شروع ہونے کے بعد فلم نگری کے خانز ہدایتکاروں کی ترجیح بن گئے ہیں جس کی وجہ سے نئی چہروں کو سامنے آنے کا کم ہی موقع ملتا ہے۔
نوجوانوں کو اب فلم نگری میں موقع دینا چاہئے‘ سلمان خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































