ممبئی (نیوز ڈیسک )کچھ مہینوں قبل خبر آئی تھی کہ سنی لیونی جلد ہی اپنی پرفیوم رینج لانچ کرنے جارہی ہیں جسکی تصاویریں انہوں نے اپنے انسٹاگرام ، فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کیں تھیں اور اب انہوں نے اس سلسلے میں اپنی ویب سائٹ ،لسٹ بائے سنی لیونی کے نام سے لانچ کی ہے جسکے ذریعے انکے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی یہ پراڈکٹ خرید سکتے ہیں۔اداکارہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ انہوں نے خود ان خوشبوو¿ں کو منتخب کیا ہے اور ڈیزائن بھی خود کیا ہے،انکا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ انکے مداحوں کو یہ پرفیومز بہت آئیں گے۔سنی لیونی کی اس پرفیوم رینج میں خواتین کے لیے پرفیوم، ڈیوڈرنٹ اور باڈی لوشن جبکہ مرد حضرات کے لیے ڈیوڈرنٹ رینج لانچ کی گئی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بالی وڈ میں اس سے قبل کسی اداکار نے اتنے بڑے پیمانے میں پرفیوم رینج لانچ نہیں کی۔