دبئی (نیوز ڈیسک)آواز کے جادو کے بعد بولنگ کا جادو اسلام آباد یونائیٹڈ کے برانڈ ایمبسٹڈ علی ظفر پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے۔ معروف سنگر نے ٹیم ڈائریکٹر وسیم اکرم سے بولنگ کے گر بھی سیکھے۔ پی ایس ایل کے میدان میں گرما گرمی بڑھی تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی تیاریاں تیز کر دیں ۔ دبئی میں یونائیٹڈ ٹیم نے نیٹ پریکٹس میں دن بھر خوب پسینہ بہایا اور اپنی پرفارمنس کو نکھارا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے برانڈ ایمبسڈر علی ظفر دھنوں کے ہی نہیں بلکہ کرکٹ کے بھی دیوانے نکلے ۔ انٹر نیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ بولنگ میں جادو دکھا کر اپنے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔پی ایس ایل کے برانڈ ایمبسڈر اور یونائیٹڈ کے کرکٹ ڈائریکٹر لیجنڈ وسیم اکرم نے بھی معروف گلوکار علی ظفر کو بولنگ کے گْر سکھائے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی تقریب رونمائی پر علی ظفر نے مصباح الحق سے بیٹنگ کی مہارتیں بھی سیکھ کر ایونٹ میں خوشیوں کے رنگ بکھیر دیے تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































