اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دنیائے بالی وڈ میں ایک نہیں ہزاروں ستارے ہیں جو اس وقت پوری دنیا میں پوری آب و تاب کیساتھ چمک رہے ہیں۔ بالی ووڈ میں کام کرنے والے اداکاراس طرح بھی زرا ہٹ کے ہیں کہ تعلیمی میدان میں بھی وہ کسی سے پیچھے نہیں ۔ معروف محاورہ ہے کہ کھیلو گے کودو گے تو ہو گے خراب ،پڑھو گے لکھو گے تو بنو گے نواب۔عام رائے کے مطابق فلمی شخصیات صرف فیشن اورچکا چوند روشنیوں کے دلدادہ ہوتی ہیں۔ لیکن ان شخصیات میں سے چند ایک نا صرف اعلی تعلیم یافتہ ہیں بلکہ علمی اور ادبی لحاظ سے بہترین ذوق رکھتی ہیں۔آج ہم آپ کے ساتھ بولی ووڈ پر راج کرنے والی ان شخصیات کے نام اور تعلیمی کارنامے شیئر کریں جو صرف فیشن اور رنگینی کی ہی دلدادہ نہیں ہیں۔ان ستارو ں میں پہلی شخصیت اداکارہ پرینتی چوپڑا ہیں۔ پرینیتی چوپڑا مانچسٹر بزنس سکول سے بزنس،اکنامکس اور فائینینس میں ٹرپل آنر ڈگری حاصل کر چکی ہیں۔دوسری شخصیت اداکار جان ابراہم ہیں۔ جان ابراہم نرسی مونجی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سٹڈیز سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔ تیسری شخصیت رندیپ ہدا،انھوں نے ملبورن سے بزنس مینجمنٹ اورہیومن رسورسز میں ماسٹرز ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔چوتھی شخصیت اداکار رنویر سنگھ ہیں انھوں نے امریکہ کی یونیورسٹی آف انڈیانا سے آرٹس میں ڈگری حاصل کی۔پانچویں اداکارہ انوشکا شرما نے بنگلور کے ماؤنٹ کارمل کالج سے آرٹس میں ڈگری لی۔چھٹی اداکارہ سونم کپور نے لندن کی یونیورسٹی آف ایسٹ سے اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس میں گریجوایشن کی۔ساتویں اداکارہ پریتی زنٹا نے کرمنل سائیکالوجی میں ماسڑز ڈگری حاصل کی۔آٹھویں شخصیت ودیا بالن نے ممبئی یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔نویں شخصیت اداکار سونوسود ہیں۔ سونو نے ناگ پور کے یشونتراؤ چون کالج آف انجینئرنگ سے الیکٹرونکس میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی۔دسویں شخصیت اداکارہ سوہا علی ہیں ، انھوں نے لندن سکول آف اکنامکس سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































