بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

فلم بین تفریح چاہتے ہیں کمرشل اور آرٹ کے چکر میں نہیں پڑتے، صنم سعید

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ماڈل واداکارہ صنم سعید کی فلمی مصروفیات بھی بڑھ گئیں ، 26فروری کو ان کی ڈبیو فلم ”بچانا“ ریلیز ہورہی ہے جس میں ان کے مقابل محب مرزا نے مرکزی کردار جبکہ عدیل ہاشمی نے مہمان اداکار ہیں۔اس کے علاوہ فہد مصطفی کے ساتھ ”ماہ میر“ پوسٹ پروڈکشن کے آخری مراحل میں ہے یہ بھی اسی سال سینماو¿ں کی زینت بن جائے گی۔ دیگر فلموں میں مہرین جبار کی ”دوبارہ پھر سے “ اور ”رحیم “ زیرتکمیل ہیں۔”رحیم“ شیکسپیئر کے مقبول مزاحیہ ڈرامہ ”میڑر فور میڑر“ پر بنائی جارہی ہے۔ شیکسپیئر کے ڈرامہ پر بنائی جا نے والی پہلی پاکستانی فلم ہے جس کو محمود جمال نے پروڈیوس کرنے کے ساتھ اس کا اسکرپٹ بھی خود ہی لکھا ہے۔صنم سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر باکس آفس پر کامیابی حاصل کرے گا ، جو فلم بینوں کو ذہن میں رکھ فلم بنائے گا۔صنم سعید کا کہنا تھا کہ فلم دیکھنے والے کمرشل اور آرٹ کے چکر میں پڑنے کے بجائے صاف ستھری تفریح چاہتے ہیں۔ اچھے سنی پلیکس سینما کے بننے سے فیملیوں کا رحجان بڑھا ہے ، جس سے فلم میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے دوبارہ سے دلچسپی لینے لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ”بچانا“ اور ”ماہ میر“ سمیت تمام فلموں میں ایک دوسرے سے مختلف اور چیلنجنگ کردار کر رہی ہوں۔”بچانا“ رومانٹک تھرل فلم ہوگی جس کے ٹریلر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا کہ ہم نے تو اپنی طرف سے بھرپور محنت کی ہے مگر اس کا فیصلہ فلم بین کریں گے کہ ہم ان کی توقعات پر کہاں تک اترے ہیں۔فلم کی تشہیری مہم بھی زوروشور سے جاری ہے،کیونکہ موجودہ دور میں مارکیٹنگ کیے بغیر اچھے نتائج حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…