ممبئی(نیوز ڈیسک) پریانکا چوپڑا کا اپنی اگلی ہالی وڈ فلم ’بے واچ‘ کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ منفی کردار دراصل اداکارہ کے لیے نہیں بلکہ اداکار کے لیے لکھا گیا تھا۔پریانکا کا ہالی وڈ میں پہلی فلم سائن کرنے کے بارے میں کہنا تھا کہ میں نے ہدایت کار سے سماجی رابطے کی سائٹ کے ذریعے بات کی تھی اور اس فلم کا اسکرپٹ مجھے میرے منیجرکے ذریعے ملا۔ اس فلم کا منفی کردار دراصل ایک اداکار کے لیے لکھا گیا تھا جس کے بعد میں نے ہدایت کار سے کسی دوسرے کردار کی بات کی تاہم انہیں میرا منفی کردار ادا کرنا زیادہ دلچسپ خیال لگا۔پریانکا اس فلم میں ہالی وڈ معروف اداکار ڈیوین جانسن کے مد مقابل کام کریں گی۔ ڈیوین جانسن نے حال ہی میں پریانکا کے ہمراہ سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔پریانکا کا ہالی وڈ اداکار کے بارے میں کہنا تھا جب میں پہلی بار ان سے ملی مجھے وہ ایک بہت اچھے انسان لگے جس کے ساتھ ساتھ وہ سنیما کے بزنس کو بھی باخوبی سمجھتے ہیں۔اگر ہالی وڈ کے علاوہ بات بالی وڈ کی کی جائے تو پریانکا اس وقت فلم ”گنگاجل 2 “کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔پرکاش جاہ کی ہدایت میں بنی فلم ”گنگاجل 2 “ رواں برس 4 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی