نیویارک(نیوز ڈیسک)مشہور زمانہ کارٹون کردار ننجا ٹرٹل نے ایک بار پھرفلمی روپ دھار لیا ہے۔جی ہاں ننجا ٹرٹل آرہا ہے بچوں اوربڑوں سب کا دل لبھانے کیونکہ ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ”ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز“کے سیکوئل ”آﺅٹ آف دی شیڈوز“کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ڈیو گرین کی ہدایت کاری میں بننے والی اس بڑے بجٹ کی فلم کی کہانی ایسے ٹرٹلز کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا کو تباہی سے بچانے کیلئے میدان میں آجاتے ہیں۔پیراماﺅنٹ پکچرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ایک بار پھرہالی ووڈ سپر اسٹار میگن فاکس نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں اسٹیفن آمل،وِل آرنٹ،ولیم فچنر اور ٹیلر پیری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ایکشن اور کامیڈی سے بھرپورامریکن تھری ڈی سائنس فکشن فلم 3جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی