اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کیا بولی وڈ اداکار شاہد کپور والد بننے والے ہیں؟ یہ سوال سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس پر لوگ بحث کر رہے ہیں۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شاہد کپور اور اہلیہ میرا راجپوت والدین بننے والے ہیں تاہم دونوں نے ہی اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔تاہم اگر یہ خبر درست ہوئی تو یقیناً یہ شاہد کے مداحوں کے لیے بڑی خوشی کی بات ہوگی۔واضح رہے کہ شاہد کپور نے گزشتہ سال دہلی کی رہنے والی میرا راجپوت سے 7 جولائی کو شادی کی تھی۔اپنی شادی سے لے کر اب تک شاہد کپور اپنی اہلیہ کے ہمراہ متعدد ایونٹس میں نظر آئے ساتھ ساتھ دونوں سوشل میڈیا پر بھی ایک ساتھ کئی دلچسپ تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔