ممبئی(نیوز ڈیسک) پاکستان کے مشہوراداکار فواد خا ن کی نئی بالی ووڈ رومانٹک کامیڈی فلم”کپور اینڈ سنز“کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔شکن بترا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک لڑکی کے عشق میں گرفتار ہوجاتے ہیں،فلم کی دیگر کاسٹ میں رشی کپور، عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترااور رتنا پھاٹک شاہ شامل ہیں،کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم 18مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی