ممبئی (نیوز ڈیسک)کنگ کان کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے بہت بڑے مداح ہیں۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ سپر سٹار بننے کا سفر بہت کٹھن ہوتا ہے لیکن اس درجے پر پہنچ کر ایک اداکار ہر گزرتے دن کے ساتھ اصل زندگی سے بہت دور ہوتا جاتا ہے۔ کنگ کان کا کہنا تھا کہ ہر شخص کسی نا کسی کا مداح ضرور ہوتا ہے۔ وہ بھی بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے مداح ہیں۔ کوئی بھی اداکار آسانی سے سپر سٹار نہیں بن جاتا، یہ سفر بہت کٹھن اور مشکلات سے بھرپور ہوتا ہے۔