پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

فلم ’’چھپن چھپائی‘‘میں اپنے کردار سے پوری طرح مطمئن ہوں‘اداکارہ نیلم منیر

datetime 19  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور() فلم ’’چھپن چھپائی‘‘میں اپنے کردار سے پوری طرح مطمئن ہوں ،کوشش ہے کہ ٹی وی کی طرح پردہ اسکرین پر بھی دیکھنے والے میری پرفارمنس کو پسند کریں، پوری ٹیم اچھی فلم بنانے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ نیلم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ’’چھپن چھپائی‘‘ کامیڈی تھرل فلم ہے جس کی شوٹنگ ان دنوں کراچی کے مضافات میں ہورہی ہے میرے مقابل احسن خان ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں سکینہ سموں ، طلعت حسین ، فیضان خواجہ ، عدنان جعفر جبکہ جاوید شیخ مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی کی طرح پردہ پر بھی دیکھنے والوں کو سرپرائز دینا چاہتی تھی ، اسی لیے محسن علی سے پہلے جتنی بھی فلموں کے لیے آفرزآئیں ،اس لیے انکار کیا کہ ان میں اپنا کردار پسند نہ آیا ۔ ہمیشہ چیلنجنگ کردار کی متلاشی رہی، اچھی طرح جانتی ہوں کہ ٹی وی کی طرح فلم بین پردہ اسکرین پر بھی کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں۔نیلم منیر نے کہا کہ محسن علی نے جب میرا کردار اور کہانی کے بارے میں بتایا تو انکار کرنے کی گنجائش ہی نہیں تھی۔فلم میں طلعت حسین اور سکینہ سموں جیسے سنیئرز فنکاروں کا ساتھ بھی میرے لیے بہت اہم ہے کیونکہ ہمیشہ اپنے سنیئرز سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں ۔ مجھے کام کرتے ہوئے کہیں بھی محسوس نہیں ہورہا کہ یہ میری پہلی فلم ہے شاید اس لیے کہ سبھی کا تعلق ٹی وی سے ہے۔پوری ٹیم ایک اچھی فلم بنانے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے ہر کوئی اپنا کام کا پیپرورک مکمل کرکے سیٹ پر آتا ہے۔ اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’چھپن چھپائی‘‘ کے علاوہ بھی میرے پاس پاکستانی اور بھارتی فلموں کی آفرز ہیں مگر فی الحال میری ساری توجہ ’’چھپن چھپائی ‘‘ پر ہے جس کو پروڈیوسر زید شیخ اور رائٹر ڈائریکٹر محسن علی عیدالضحی پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…