ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے حوالے سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کو ایکشن ہیرو ہریتھک روشن سے سرد جنگ مہنگی پڑ گئی ہے جس کے بعد انہیں فلم سے ہاتھ دھونے پڑگئے ہیں۔بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور کنگنا رناوت کے درمیان معاشقے کی خبریں طویل عرصہ زبان زد عام رہی ہیں جس پر دونوں اداکاروں نے خاموشی اختیار کرکھی تھی جب کہ گزشتہ دنوں ایک تقریب میں اداکارہ کی جانب سے ہریتھک روشن کو سابقہ محبوب قرار دیئے جانے کے بعد دونوں کے درمیان لفظی گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا تاہم اب اداکارہ کنگنا کو ایکشن ہیرو سے پنگا لینا مہنگا پڑ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا اپنی نئی آنے والی فلم میں اداکار ہریتھک روشن کے مدمقابل کنگنا رناوت کو کاسٹ کرنا چاہتے تھا جس کے لیے اداکارہ نے حامی بھی بھرلی تھی تاہم ہریتھک روشن کے کنگنا کے ساتھ فلم میں کام سے انکار کے بعد انہیں فلم کی کاسٹ سے علیحدہ کرلیا ہے جس کے بعد اب اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ہریتھک روشن اپنی نئی آنے والی فلم’’موہن جودڑو‘‘اداکارہ دپیکا پڈوکون امریکہ میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔