ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے بالی ووڈ مسٹرپرفیکشنسٹ سے ہاتھ ملالیا،عامر خان ریاست میں پانی کی قلت دور کرنے کے لئےکام کریں گے۔بھارت میں عدم برداشت پر بیان دینے پر عامر خان کو دو اہم سرکاری مہم سےہاتھ دھونے پڑے تھے، مگر اب ریاست نے’خشک سالی سے پاک مہاراشٹرا‘مہم چلانے کےلئے عامر خان کا ہی انتخاب کیا ہے۔ا±ن کی غیر سرکاری تنظیم پانی فاونڈیشن مہاراشٹرا حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ پانچ سالہ مہم کے دوران ریاست کے پچیس ہزاربنجر گاوں کو زرخیز بنایا جائے گا۔