بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

مرزا یوسف بیگ اداکارہ عائشہ ثناءکی جانب سے دائر قذف کے مقدمے میں عدالت کے سامنے پیش

datetime 17  فروری‬‮  2016 |

لاہور (نیوزڈیسک) سابق مینیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی مرزا یوسف بیگ معروف اداکارہ عائشہ ثناءکی جانب سے دائر قذف کے مقدمے میں عدالت کے روبرو پیش ہو گئے، عدالت نے مرزا یوسف بیگ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کےلئے سماعت 8مارچ تک ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج اعجاز بٹ نے اداکارہ عائشہ ثناءکی جانب سے اپنے سابق شوہر مرزا یوسف بیگ کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے مرزا یوسف بیگ کے پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔ جس کے بعد گذشتہ روز وہ عدالت کے روبرو پیش ہو گئے ۔انہوں نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ عدالتی احکامات کی تعمیل کی جائے گی ۔ عدالت نے یوسف بیگ کو مقدمے کی نقول فراہم کرتے ہوئے سماعت 8مارچ تک ملتوی کر دی۔آئندہ سماعت پر عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کی جائے گی۔ اداکارہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کی مرزا یوسف بیگ سے شادی کے بعد 19نومبر 2011کو بیٹا پیدا ہوا لیکن باہمی اختلافات کے باعث دونوں میاں بیوی میں طلاق ہو گئی۔ لیکن بعد ازاں مرزا یوسف بیگ نے اپنے بیٹے محمد مصطفی کی ولدیت سے انکار کرتے ہوئے اس پر بدچلنی کا الزام عائد کر دیا ۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…