ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے کہاہے کہ خواتین خانہ کو اکثر گھر سنبھالنے والی کہا جاتا ہے لیکن وہ در اصل صرف ایک گھر سنبھالتی نہیں بلکہ اسے گھر جیسا بناتی ہیں۔یہ بات انھوں نے فلم ”کی اینڈ کا“ کاٹریلرلانچ کرنے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، ارجن کپور کا کہنا تھا کہ گھریلو خاتون کو اکثر لوگ کہہ دیتے ہیں کہ تم تو صرف گھر پر بیٹھی رہتی ہو، لیکن وہی ہیں جو اصل میں گھر کو گھر بنائے رکھتی ہیں۔ارجن کا کہنا تھا کہ کام قابلیت کے زور پر ملنا چاہیے نہ کہ یہ دیکھ کر کہ آپ مرد ہیں یا عورت۔دوسری جانب کرینہ نے کہا کہ کتنے مرد ہیں جو ایپرن پہننے کی ہمت اور بیوی سے گھر چلانے کے لیے پیسے مانگ سکتے ہیں۔ارجن نے اس کردار کو نبھا کر بہادری کا ثبوت دیا ہے