مبئی(نیوز ڈیسک) اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ میرے لیے کسی چیز میں تبدیلی لانا مشکل ہے۔انھوں نے کہا میرے پاس کرنے کے لیے بہت کام ہیں تاہم کسی چیز میں تبدیلی لانا ان کے لیے سب سے زیادہ مشکل کام ہے میں حقیقی زندگی میں بے حس سادہ اور اپنے کام سے کام رکھنے والے والا انسان ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔انیل کپور کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پیشے کے حوالے سے کسی چیز کو تخلیق تو کرسکتے ہیں تاہم اس میں تبدیلی لانا ان کے بس سے باہر ہے انکا کہنا تھا کہ انھیں اکثر اوقات لگتا ہے کہ وہ اپنے کاموں میں خود سے کوئی تبدیلی نہیں کر پائیں گے۔