لاہور (نیوز ڈیسک) ماضی کی معروف اداکارہ اور ہدایتکارہ شمیم آرا کی طبیعت 7 برس بعد بھی نہ سنبھل سکی، اداکارہ ابھی تک کوما کی حالت میں ہیں۔ ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کی صحتیابی کے فی الحال امکان نظر نہیں آتے لیکن اگر خدا کی طرف سے معجزہ ہو جائے تو خوش آئند بات ہوگی۔ ان کے معالج کا کہنا ہے کہ اب وہ بہت کمزور ہو چکی ہیں۔ ان کا علاج احسن طریقے سے کیا جا رہا ہے اور آخری دم تک کوشش کریں گے کہ وہ تندرست ہو جائیں۔ یاد رہے کہ شمیم آرا گزشتہ سات برس سے لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔