گجرات(نیوز ڈیسک)بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیان پربھارتی انتہا پسند تنظیموں کا غصہ ابھی تک ٹھنڈا نہ ہو سکا۔گزشتہ روزشاہ رخ خان اپنی نئی فلم”رئیس“کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ ہندو انتہا پسندوں نے ایک بار پھر ان کو نشانے بناتے ہوئے ان کی گاڑی پر پتھراﺅ کردیاتھا جس کے تحت بھارتی ریاست گجرات کی پولیس نے فلم رئیس کی عکسبندی کے سلسلے میں شاہ رخ خان کی سیکیورٹی مزید بڑھادی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق شاہ رخ ایک باقاعدہ سیکیورٹی پلان کے تحت ہو ٹل،گاڑی اور شوٹنگ سیٹ کے لئے جاسکیں گے تاکہ ہندو انتہا پسندوں کا پھر سے نشانہ بن سکیں۔